ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، فیروزوالا میں 2 نوجوان زخمی

ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال چھین لیا، فیروزوالا میں 2  نوجوان زخمی

لاہور + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر +  نامہ نگار) ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات و قیمتی سامان سے محروم کردیا گیا  جبکہ  فیروزوالا  میں مزاحمت  پر ڈاکوئوں  نے 2 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سبزہ زار اے بلاک میں عرفان کے گھر سے ڈاکو 9 لاکھ 50 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، شاہدرہ کے علاقہ مسلم کالونی میں طاہر کے گھر سے 6 لاکھ 60 ہزار کی نقدی وموبائل ، جنوبی چھائونی نشاط کالونی میں مہدی کے گھر سے 5 لاکھ کی نقدی و زیورات، نواب ٹائون محمد پورہ میں اسماعیل کے گھر سے5 لاکھ کی نقدی و زیورات، مانگا منڈی  کے علاقہ میں خالق کے گھر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی و زیورات، شمالی چھائونی عسکری 10کے رہا ئشی ریاض کے گھر سے 12لاکھ کی نقدی و زیورات، باغبانپورہ کے اجمل کے گھر سے چور اڑھا ئی لاکھ کی نقدی وزیورات ، مغل پورہ انڈر پاس کے قریب سے طارق اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ، ستو کتلہ ٹیلی فو ن ایکسچینج کے سا منے ثمرین اور اسکی بیٹی سے اڑھائی لاکھ کی نقدی، زیورات و موبائل ماڈل ٹائون ایف بلاک میں ادریس اور اسکی فیملی سے سا ڑھے 6 لاکھ ،مانگا منڈی چراغ ٹائون میں شفیق سے کار، نقدی و لیپ ٹاپ، ہربنس پورہ چوک گلشن کالونی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار نواز اسکے دوست اقبال اور پک اپ سوار الطاف سے 60ہزار روپے نقدی، شاہدرہ  کے علاقہ میں عالم سے 22ہزار  کی نقدی و موبائل، اسلام پورہ کے علاقہ میں اشفاق سے 20 ہزار کی نقدی، ہنجر وا ل کے علاقہ میں عمران اور اسکے دوست سے 60 ہزار کی  نقدی و موبائل، ٹائون شپ  میں یونس سے 80ہزار کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔ شادباغ نیواں محلہ سے عارف، اقبال ٹاون میں محمد علی، ستوکتلہ میں نوشین، جوہر ٹائون این سی کا لونی سے اشفاق، ستوکتلہ پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی میں اکرم کی گا ڑیاں جبکہ شاہ عالم مارکیٹ سے شہباز، اسلام پورہ سے عرفان، مغل پورہ سے بشارت، سول لائن سے طاہر،گلشن راوی سے سلطان، نواب ٹائون سے رفیق، گارڈن ٹائون سے احسن، نشتر کالونی سے عادل کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ ادھر لاہور  روڈ کی آبادی جناح پارک میں  4 ڈاکوئوں نے کلینک میں گھس کر ڈاکٹر افتخار کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر  38  ہزار روپے اور چار موبائل  چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سواری عثمان احمد اور ابوبکر کو روک کر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر انہیں زخمی کردیا اور رقم چھین کر لے گئے۔  علاوہ ازیں  کوٹ عبدالمالک  اور رانا ٹائون  جی ٹی روڈ  پر  ڈکیتی  کی  متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے موبائل کمپنی  کے ملازم اور راہگیروں کو لوٹ لیا۔