پٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے: ناصر خان آفریدی

لاہور (پ ر) سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ ناصر خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکمران لوگوں کا معاشی قتل نہ کریں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگانا حکومت کی عوام سے دشمنی ہے جس کی مخالفت وکلاء برادری کے ساتھ ساتھ 18 کروڑ عوام کر رہے ہیں ناصر آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات بند کرے اور خود قربانی دے عوام بہت قربانی دے چکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم فوری طور پر نوٹس لیں اور عوام کو ریلیف دیں۔