ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق‘ 40 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت

ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق‘ 40 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت

لاہور(سٹاف رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ٹرک نے رکشے ڈرئیور کو کچل کر ہلاک کردیا۔ داتا دربار سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ معلوم ہو اہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں 45سالہ عامر رکشے میں موجود تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنیوالے تیز رفتارٹرک نے رکشے کو ٹکر ماد جس  سے رکشے کے اندر موجود عامرموقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار موقع سے فرار ہو گیا۔ علاوہ ازیں داتا دربار کے علاقے میں نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش سڑک کناڑے پڑی تھی راہ گیروں نے پولیس کو اطلا ع دی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا شبہ ظاہر کیا جار ہا ہے کہ نوسربازوں نے متوفی کو نشہ آور چیزیں کھلائی ہیں۔