نیوائر نائٹ پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر 16 ملزمان گرفتار ہوئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے 16ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 15مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان سے قبضہ میں 8موٹر سائکلیں اور 6پسٹلز سمیت ایک 12بور بندوق برآمد کی گئی لاہور پولیس نے قانون کی خلاف ور زی کرنے والے 16ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 15مقدمات درج کئے۔کریک ڈاؤن کے دوران ون ویلنگ کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے 8مقدمات درج کئے گئے جبکہ 8موٹرسائکلیں قبضہ میں لیں گئیں۔اسی طرح ہوائی فائرنگ میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے7مقدمات درج کئے گئے جبکہ 6پسٹلز اور ایک 12بور کی بندوق بھی برآمد کی گئی۔