محکمہ ماحولیات کی کارروائی کاربن ٹائر سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

لاہور(خبر نگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے محکمہ  ماحو لیات نے بھینی روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے کاربن ٹائر سے بھرا ہوا ٹرک پکڑ لیا۔ٹرک میں 10ہزار کلو گرام کاربن ٹا ئر مو جو د تھا۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ کارخانے،ملز مالکان کو شہر میں بیماریاں پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور کاربن ٹا ئر کا کاروبار کر نے والوں کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔