ماہر نفسیات کے لیکچر کا مقصد ٹریفک پولیس وارڈنز کے عزم کو بلند کرنا ہے: طیب حفیظ چیمہ

ماہر نفسیات کے لیکچر کا مقصد ٹریفک پولیس وارڈنز کے عزم کو بلند کرنا ہے: طیب حفیظ چیمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرپولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے اور بہترین نتائج کے حصول کیلئے دوبئی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر طاہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جنہوں نے وارڈنز کو خصوصی لیکچر دیا۔سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز کیلئے مرحلہ وار لیکچر کا اہتمام کرنے کا مقصد انکے عزم کو بلند کرنا ہے۔لیکچر میں انسپکٹرز ،وارڈنز ،لیڈی وارڈنزاور کانسٹیبل شریک تھے۔