لڑکی سمیت 2 افراد اغوا، دو مغوی خواتین بازیاب، عدالت پیش

لڑکی سمیت 2 افراد اغوا، دو مغوی  خواتین بازیاب، عدالت پیش

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی میں کار سواروں نے نوعمر لڑکی (ر) کو اغوا کر لیا۔ صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نوجوان خرم عباس کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کر لی۔ شاہدرہ اور مرید کے پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والی دو عورتیں (ر) اور (ش) کو برآمد کر لیا۔ انہیں عدالت میں پیش کیا۔ عدالت میں مغویہ اپنے بیان قلمبند کرانے کے بعد ورثاء کے ہمراہ چلی گئیں۔