لاہور بار الیکشن : کاغذات نامزدگی کی پڑتال اور واپس لینے کا مرحلہ مکمل، حتمی فہرستیں آویزاں

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہوربارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اورکاغذات نامزدگی واپس لینے کامرحلہ مکمل ہونے کے بعدالیکشن بورڈ نے گزشتہ روزامیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ۔ الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی حتمی فہرست کے مطابق صدرکی نشست پرحامدخان کے پروفیشنل گروپ کے نامزدامیدوار چوہدری اشتیاق احمد خاں اورعاصمہ جہانگیرکے انڈیپنڈنٹ گروپ کے نامزد امیدوارارشدجہانگیرخان جھوجہ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا ۔