سنگین مقدمات کی 25 مثلیں غائب کرنیوالے تھانیدار پر مقدمہ

سنگین مقدمات کی  25 مثلیں غائب کرنیوالے تھانیدار پر مقدمہ

فیروز والا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے سنگین مقدمات کی تقریباً 25 مثلیں غائب ہونے پر تبدیل ہونے والے تھانیدار محمد اعظم اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھانیدار کے پاس ڈکیتی، چوری، لڑائی جھگڑے اور دیگر جرم کی تقریباً 25 مقدمات کی مثلیں تھیں جو تبدیل ہونے کے بعد ہمراہ لے گیا۔