ترقیاتی سکیموں کا معیار پری کوالیفیکیشن سٹینڈرز بہتر بنا کر بلند کیا جائے: راشد محمود لنگڑیال

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کا معیار پری کوالیفیکیشن اسٹینڈرز بہتر بنا کر بلند کیا جائے اور جاری اسکیموں کو مرحلہ وار تقسیم کرکے متعین وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے- کمشنر لاہور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال نے ان خیالات کا اظہار آج دوپہر کمشنر آفس کمیٹی روم میں ضلعی ترقیاتی اسکیموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا-