تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری مزید 7 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا

لاہور(خبر نگار)تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں جاری کریک ڈائون کے دوران شہر کے مختلف ٹائو نز سے7ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیا۔ تفصیلات کے مطا بق نشتر ٹائون انتظامیہ نے فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ئون انتظامیہ نے پرانی بکر منڈی کوٹ کمبوہ سے تجاوزات کو ختم کر وایا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شا لیمار ٹا ئون انتظامیہ نے جی ٹی روڈ، مدینہ کا لونی،شیر شاہ روڈ اور کالج روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔راوی ٹا ئون انتظامیہ نے جی ٹی روڈ،شاہدرہ ہسپتال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ئون انتظامیہ نے جلو موڑ ،خیرہ پل سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ سمن آباد ٹائون انتظامیہ نے رنگ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا۔