ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

فیروز والہ (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس کوٹ عبدالمالک نے ڈکیتی، رہزنی، کاروں اور موٹرسائیکل سواروں کو لوٹنے کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ ذیشان عرف فوجی سنیارا کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ڈاکوئوں کے قبضہ سے چھینی ہوئی رقم موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں بارہ وارداتوں کو انکشاف کیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موٹروے پل، بھلے اندرون روڈ پر چھاپہ مار کر ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے چار رکنی فوجی سنیارا ڈکیت گینگ کے سرغنہ ذیشان عرف فوجی سنیارا اور اس کے تین ساتھیوں وسیم شبیر حسین  اور نوید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔