وزیر خوراک کے چھاپے، ناقص، غیر معیاری کھانے فروخت کرنے پر2 ہوٹل سیل، 3 کو جرمانے

وزیر خوراک کے چھاپے، ناقص، غیر معیاری کھانے فروخت کرنے پر2 ہوٹل سیل، 3 کو جرمانے

لاہور (پ ر)  صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کا فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں واقع ہوٹلوں پر اچانک چھانہ‘ ناقص صفائی اور غیرمعیاری کھانے فروخت کرنے پر قذافی اور گلبرگ کے دو نامور ہوٹل سیل اور 3 کو جرمانہ کیا۔بلال یاسین نے شادمان کے علاقے میں قائم دو ہوٹلوں پر اچانک چھاپہ مارا اور کھانا پکانے والی جگہوں پر گندگی‘ غیر معیاری گوشت اور پہلے سے تیار شدہ کھانوں کو گرم کر کے فروخت کرنے اور سٹارچ سے تیار شدہ کیچپ کے استعمال پر بیگ مین کو 7000 روپے ‘ بیگ مین کو 12000 ہزار اور حجاز ہسپتال گلبرگ میں قائم کنٹین کو 5000 روپے جرمانہ عائد کیا۔