فرائض میں غفلت، کرپشن پر 2 تھانیداروں سمیت 22 پولیس اہلکار برطرف

فرائض میں غفلت، کرپشن پر 2 تھانیداروں سمیت 22 پولیس اہلکار برطرف

لاہو(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے اختیارات سے تجاوز ،کرپشن،غیر قانونی حراست ، شہریوں سے بد سلوکی ، جرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی ، مال مقدمہ خرد برد کرنے پر 2 تھانیداروں سمیت 22 پولیس اہلکاروںکو ملازمت سے برطرف کردیا ہے جبکہ 3 تھانیداروں سمیت 14پولیس اہلکاروں کو سالانہ ترقیاں روکنے،سروس کی ضبطگی ، تنخواہوں میںکمی اور جرمانوں سمیت مختلف سزائیں دی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق آرڈلی روم میں 139اہلکاروں کی اپیلیں سنتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے یہ احکامات جاری کیے۔ سی سی پی او نے سب انسپکٹر علی عباس،عطا ء محمد،ٹریفک وارڈن ذیشان ریاض، فہد مسعود،راشد محمود،نوشیروان خالد،اسد اقبال،عبدالحمید، عطا مومن،کفیل شبیر،وقاص ملک،بابر حسین، شاہ جہان،بلال سرور،محمد شہباز،علی رضا لیڈی ٹریفک وارڈن عائشہ خانم کانسٹیبل وسیم احمد، محسن رفیق،ابرار خان،عامر جاوید اور ساجد علی کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ملازمت سے برطرف کردیا۔