کرپشن‘ فرائض میں غفلت‘ اختیارات سے تجاوز پر 30 پولیس اہلکاروں کو مختلف سزائیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور چوہدری شفےق احمد نے اختےارات سے تجاوز، کرپشن، فرائض مےں غفلت، مقدمہ کے اندراج مےں تاخےر اور شہرےوں سے بد سلوکی پر 30 پولےس اہلکاروں کو ملازمت سے بر طرفی، تنخواہ مےںکمی، سروس کی ضبطگی اور سالانہ ترقےاں روکنے سمےت متعدد سزائےں دی ہےں۔ آرڈلی روم مےں مختلف پولےس افسران کی جانب سے دی گئی سزاﺅں کی اپےلوں اور شوکاز نوٹسز کے جوابات سنتے ہوئے سی سی پی او نے سب انسپکٹر نذےراحمد، سب انسپکٹر ارشاد اللہ، ٹرےفک وارڈن خرم شہزاد اور کانسٹےبل پروےز اقبال کو اختےارات سے تجاوز مقدمات کے اندراج مےں تاخےر، کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی پر ملازمت سے برطرف کر دےا۔ شہرےوں سے بدسلوکی، غیر حاضری اور مس کنڈکٹ پر 6 تھانیداروں، انسپکٹر مشتاق احمد، محمد یوسف اور سب انسپکٹر محمد رفیق، عارف سلطان، منیر احمد اور عبدالرزاق سمیت 26 پولیس اہلکاروں کو سالانہ ترقیاں روکنے، سروس کی ضبطگی، تنخواہوں میں کمی اور سنشور کی سزائیں دی ہیں۔