ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 گروہوں کے 7 ملزم گرفتار

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 گروہوں کے 7 ملزم گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) پولےس نے تین گروہوں کے 7 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں کی نقدی‘ گاڑیاں‘ اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی او مغلپورہ ناصر محمود باجوہ کی سربراہی مےں اےس اےچ او شالیمار شبیر حسین اعوان اور دےگر اہلکاروں پر مشتمل ٹےم نے رےڈ کر کے بین الاضلاعی گیدی ڈکےت گےنگ کے سرغنہ شبیر عرف گیدی اور اس کے دو ساتھےوں گلفام اور مصطفےٰ کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ کار، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کر لی ہیں جبکہ ملزموں کے دیگر تین ساتھی منظور، شوکت اور رفیق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزموں نے ڈکےتی اور راہزنی کی 15 مزےد وارداتوں کا اعتراف کےا ہے۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ ناصر حمید نے ملزمان علی رضا اور یاسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل، 1 موٹر سائیکل، 12 موبائلز اور 42 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 26 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ اےنٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کینٹ ڈویژن نے شہر کے مختلف علاقوں سے کار چوری کی وارداتوں میں ملوث احمد کار چور گینگ کے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے 70 لاکھ روپے مالےت کی چوری شدہ 12 کاریں برآمد کر لی ہےں۔ محمد ممتاز عرف احمد اور اس کے ساتھی عمر فاروق کو گرفتار کر کے ان سے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی 70 لاکھ روپے مالےت کی 12 کاریں اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لےا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں شہر کے مختلف علاقوں سے کار چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔