ڈاکو¶ں نے موبائل سنٹر اور مسافروں کو لوٹ لیا

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ڈاکو¶ں نے موبائل سنٹر اور گاڑی سواروں کو لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکو¶ں نے کیری ڈبے سواروں کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے اور موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ ڈاکو¶ں نے موبائل سنٹر پیراں منڈی میں گھس کر اسلحہ تان کر نقدی‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ لاہور روڈ پر ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک فیکٹری ملازم عامر علی سے 65 ہزار روپے کا موبائل اور پانچ ہزار روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ ڈاکو¶ں نے مریدکے میں بنک میں رقم جمع کروانے آنے والے شہری ممتاز احمد کو روک کر لوٹ لیا۔