ٹرینوں پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 56 مسافروں کو جرمانے

ٹرینوں پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 56 مسافروں کو جرمانے

لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے افسران نے ٹرینوں پر اچانک چھا پے مار کر 56 بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔ لاہور ڈویژن کے افسران نے ٹرینوں میں 56 بغیر ٹکٹ سفر کرتے مسافروںکو پکڑ کر ان سے جرمانے اور کرائے کی مد میں 21450 روپے وصول کئے جبکہ گجرات ریلوے سٹیشن پر ناقص اشیاءکی فروخت پر سٹالز کے مالکان کو 1500 روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔