ٹریفک حادثات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے‘ نو شدید زخمی

ٹریفک حادثات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے‘ نو شدید زخمی

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ 9 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق چونگی امرسدھو کے رہائشی دو نوجوان رضوان اور منیر موٹر سائیکل پر کوٹ لکھپت فلائی اوور پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فلائی اوور سے نیچے ریل کی پٹڑی پر آ گری۔ جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 15 سالہ ارسلان جاں بحق ہو گیا دریں اثناء23 سالہ شہر یار اپنے تین دوستوں حمزہ، احمد اور شیر محمد کے ہمراہ بحریہ ٹاﺅن سے واپس آ رہا تھا کہ اجمیر ٹاﺅن چوہنگ کے قریب نہر کنارے ایک سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں شہریار ہلاک جبکہ حمزہ، احمد اور شیر محمد شدید زخمی ہو گئے۔ برکت مارکےٹ کے قرےب تےز رفتار وےگن نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتےجہ مےں کار مےں سوار خاتون کرن، ممتاز اور سمےع زخمی ہو گئے جبکہ وےگن ڈرائےور موقع سے فرار ہو گےا۔ لاہور روڈ پر واقع ایک مرغی خانہ سے نجم علی اور صداقت نامی وین ڈالہ پر مرغیاں لوڈ کر کے لاہور لا رہے تھے جب وہ قلعہ ستار شاہ کے قریب موڑ کاٹنے لگے تو شیخوپورہ سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس سے مرغیوں سے بھرا ٹرالہ وین الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور نجم علی موقع پر ہلاک‘ اس کا ساتھی صداقت شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ میں دو سو سے زائد مرغیاں بھی ہلاک ہو گئیں۔ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ کالا خطائی روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث رفیق‘ اس کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے۔