نئے آرمی چیف کی قیادت میں فوج مزید مضبوط ہو گی: شیخ انوار الحق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے نئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فوج مزید مضبوط ہو گی۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے حسن انتخاب پر عوام کو بھرپور اعتماد ہے۔ جنرل راحیل شریف شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ دفاع وطن کےلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی گرانقدر خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جام شہادت کارتبہ پانے والے افواج پاکستان کے شہداءہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ شیخ انوار الحق نے نئے آرمی چیف کو کمان سنبھالنے پر مبارباد دونگا۔