لاہور کی شاہراہوں پر ون ویلروں کے خطرناک کرتب‘ لاکھوں کا جواءپولیس تماشائی

لاہور کی شاہراہوں پر ون ویلروں کے خطرناک کرتب‘ لاکھوں کا جواءپولیس تماشائی

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں مےں گزشتہ روز موٹر سائےکلوں پر ون وےلنگ اور رےس لگانے کے واقعات رونما ہوئے جبکہ پولےس اس خطرناک کھےل کو روکنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ روز گلبرگ، غالب مارکےٹ، ڈےفنس روڈ، مال روڈ، فےروز پور روڈ پر منچلے موٹر سائےکلوں پر کرتب کرتے رہے۔ رےس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ مال روڈ، گلبرگ لبرٹی مارکےٹ مےں نوجوان ٹولےوں کی شکل مےں موجود تھے جبکہ دو کلو مےٹر موٹر سائےکل رےس پر لاکھوں روپے کا جواءلگاےا گےا اےم اےم عالم روڈ، فردوس مارکےٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائےکلوں کی رےس ہوتی رہی ٹرےفک وارڈنز کی موجودگی مےں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے شور و غل ہلڑبازی خواتےن سے بدتمےزی کے واقعات رونما ہوئے شہرےوں کی جانب سے شکاےات موصول ہونے کے باوجود مقامی تھانوں کی پولےس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے تھانوں مےں ہی موجود رہے اس جان لےوا کھےل پر مکمل پابند ی عائد ہونے کے باوجود انتظامےہ بھی خاموش تماشاہی بنی ہوئی ہے۔ پولےس حکام کے مطابق اتوار کی چھٹی کے روز اےک نوجوانوں کا ٹولہ سڑکوں پر جمع ہوتا ہے پولےس ان کی گرفتاری کےلئے مثبت انتظامات کر رہی ہے تاکہ اس جان لےوا کھےل کو مکمل طور پر بند کےا جائے والدےن بھی بچوں کو منع کرنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہےں جس کی وجہ سے اس کھےل مےں اضافہ ہو رہا ہے جلد ہی اس کھےل کو بند کرنے کےلئے کرےک ڈاﺅن کےا جائے گا۔