قتل یا خودکشی؟ نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار) ہیر کے علاقہ مےں سے نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی ہے۔ تفصےلات کے مطابق عبدالشکور للیانی قصور کا رہائشی تھا اور اپنے رشتہ داروں سے ملنے ہیر آیا ہوا تھا اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق عبدالشکور رات کو سونے کے لئے کمرے میں گیا اور اندر سے کمرہ بند کر لیا اگلے روز صبح جب شکور کو جگانے کے لئے دروازہ کھٹکھٹایا تو اس نے دروازہ نہ کھولا جس پر اہل خانہ نے دروازہ توڑ کر جب اندر دیکھا تو شکور کی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے شکور کی نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ ہیر پولیس کے مطابق شکور نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جائے گی۔