فیروز والا :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 3 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک اور شاہدرہ میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ بچوں کے جھگڑے پر مشتعل ہو کر گلزار نے گولی مار کر عمران کو زخمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک میں شراب کے نشہ میں دھت نوجوان نے گولی مار کر دکاندار شوکت علی کو زخمی کر دیا۔ لین دین کے تنازع پر شاہدرہ میں نوجوان زخمی‘ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔