فائرنگ کے واقعہ میں مدرسہ کا منتظم زخمی‘ علاقے میں کشیدگی‘ پولیس کی بھاری نفری تعینات

فائرنگ کے واقعہ میں مدرسہ کا منتظم زخمی‘ علاقے میں کشیدگی‘ پولیس کی بھاری نفری تعینات

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر واقع آبادی رائل سٹی (بھلے ڈسن والا) فیروز والا میں مسلح افراد نے حملہ کر کے دینی مدرسہ کے نگران شجاعت علی بلوچ کو زخمی کر دیا۔ ملزمان نے زیر تعمیر مکان اور مدرسہ پر بھی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں کشیدگی رہی۔ بتایا گیا ہے کہ مدرسہ کا نگران شجاعت علی بلوچ زیرتعمیر مکان کی دیکھ بھال کیلئے کھڑا تھا۔ اس دوران سونس شاہ‘ رجب علی اور شہزاد بھلہ وغیرہ قریب سے گزرے جن کی شجاعت سے تلخ کلامی ہو گئی۔ جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے شجاعت علی زخمی ہو گیا۔