شہریوں کو حادثات سے بچانے کیلئے آگہی مہم چلائی جا رہی ہے: مرزا شکیل

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اےن فائےو سنٹرل نے قومی شاہرات پر موٹر سائیکل سواروں، سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی بریفنگ، ایجوکیشن انفورسمنٹ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی ہیلمٹ کی افادیت کے حوالے خصوصی بریفنگ دی گئی ان خےالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا شکےل احمد نے فےلڈ دورے کے موقع پر کےا۔ اےس اےس پی مرزا فاران بےگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ این 5 سنٹرل زون نے آئی جی موٹر وے پولےس ذوالفقار احمد چےمہ کی خصوصی ہدایات پر روڈ سیفٹی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنے، موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور حادثات سے بچاﺅ کے لیے سپیشل بریفنگ ایجوکشین مہم چلائی گئی جس میں قومی شاہراہ پر روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق بینزر لگائے گئے ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والی وجوہات کو مدنظر رکھ کر قومی شاہراہ پر نمایاں مقاما ت اور ٹول پلازوں پر بریفنگ کیمپ لگائے گئے مہم کے دوران 108619موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے بریفنگ دی گئی۔ اسی طرح مہم کے دوسرے حصے پر عمل کرتے ہوئے سیفٹی ہیلمٹ نہ پہننے، غلط یوٹرن لینے، خطرناک ڈرائیونگ کرنے، موٹر سائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے اور موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی گئی دیگر قانون کی خلاف ورزیوں پر 53292 جرمانے بھی کیے گئے۔