سکیورٹی خدشات‘ تھانہ کاہنہ کا داخلی راستہ بند‘ سائلین خوار

سکیورٹی خدشات‘ تھانہ کاہنہ کا داخلی راستہ بند‘ سائلین خوار

کاہنہ (نامہ نگار) سکیورٹی رسک کو آڑ بنا کر تھانہ کاہنہ کے داخلی راستہ بیرئیر لگا کر بند کر دیا، سائلین ذلیل وخوار، پولیس گارڈ تھانے کے اندر جانے نہیں دیتے، شہری، تفصیلات کے مطابق چار روز قبل تھانہ کاہنہ میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او فیصل شریف نے تھانہ کاہنہ کو علاقہ غیر بنا دیا، تھانے کے داخلی راستے پر بیرئیر لگا کر مسلح گارڈز کھڑے کر دیئے تین گارڈ مسلح ایس ایچ او کاہنہ نے اپنے آفس کے باہر کھڑے کر دیئے دادرسی کے آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تھانے کے ہر طرف پولیس اہلکار گن سیدھی کر کے کھڑے ہیں جن سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کاہنہ فیصل شریف مختلف روڈز پر بیرئیر لگا کر پولیس ناکے لگا کر ڈاکوﺅں چوروں کا گھیراﺅ کرتے تاکہ اس اقدامات سے شہریوں کو تحفظ فراہم ہوتا۔