سبزہ زار: پولیس کی فائرنگ‘ بی اے کا طالب علم عمر بھر کیلئے معذور ہو گیا

سبزہ زار: پولیس کی فائرنگ‘ بی اے کا طالب علم عمر بھر کیلئے معذور ہو گیا

لاہور (نامہ نگار) سبزہ زار موبائل سکواڈ پولےس نے مبےنہ طور پر بی اے کے طالب علم کو گولی مار کر عمر بھر کے لئے اپاہج کر دےا جبکہ پولےس نے خود کو بچانے کےلئے زخمی نوجوان کے خلاف ہی پندرہ روز گزر جانے کے بعد اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لےا۔ اس واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی آئی جی آپرےشنز نے اے اےس پی سبزہ زار کو انکوائری کا حکم دےا ہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ سبزہ زار جی بلاک کا رہائشی طالب علم انوار احمد اپنے دوست کے ہمراہ چند روز قبل گلی کے باہر کھڑا ہوا تھا۔ جسے سبزہ زار موبائل سکواڈ پولےس نے مبےنہ طور پر گولی مار کر عمر بھر کے معذور کر دےا تھا۔ اس واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی آئی جی آپرےشنز نے اے اےس پی سبزہ زار کو انکوائری کا حکم دےا ہے۔ تاہم اس سلسلہ مےں اے اےس پی سبزہ زار ڈاکٹر اقبال نے بتاےا کہ پولےس نے نوجوان کو چور سمجھ کر گولی مار دی۔ زخمی ہونے والا انوار اور اس کے لواحقےن پےش ہوئے تھے۔ انکوائری کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار پولےس اہلکاروں کے خلاف اےکشن لےا جائے گا۔