جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون‘ 15 اشتہاریوں سمیت 25 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون‘ 15 اشتہاریوں سمیت 25 گرفتار

فیروز والا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کے دوران پندرہ اشتہاری ملزموں سمیت 25 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات‘ ناجائز اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل فیروز والا احسان الٰہی کھوکھر کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عبداللہ یوسف پاشا نے سب انسپکٹر حاجی ندیم احمد‘ سب انسپکٹر محمد عارف باجوہ‘ چودھری محمد بوٹا اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں ملوث مفرور پندرہ اشتہاری ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس ٹیم کے انچارج انسپکٹر عبداللہ علی یوسف پاشا اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی۔