ایم پی اے شہزادی عمرزادی ٹوانہ کی بہن سے بدتمیزی کے الزام میں سکیورٹی گارڈ گرفتار، کمپنی عمارت میں جانے سے روکنے پر تشدد کیا: اصغر

لاہور (نامہ نگار) گلبرگ پولےس نے رکن خاتون صوبائی اسمبلی کی بہن سے بدتمےزی کرنے کے الزام مےں اےک سکےورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلےا ہے جبکہ ملزم اصغر کا کہنا ہے اسے اےم پی اے کے گارڈز نے شدےد تشدد کا نشانہ بناےا اور الٹا اسے گرفتار کرا دےا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب صورتحال کا نوٹس لیں۔ گلبرگ پولےس نے شہزادی عمرزادی ٹوانہ کی بہن سے بدتمےزی کرنے کے الزام مےں اےک سکےورٹی گارڈ اصغر کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لےا ہے۔ پولےس کا کہنا ہے اےم پی اے خاتون شہزادی عمرزادی ٹوانہ کی بہن سے ملزم نے بدتمےزی کی تھی۔ سکےورٹی گارڈ جس کمپنی کا ملازم ہے اس کے منیجر عامر خالد کے مطابق شہزادی عمرزادی ٹوانہ کے شوہر زاہد ڈاہا نے خاندانی رہائش کا اےک حصہ کمپنی کو لےز پر دے رکھا ہے جہاں کمپنی نے عمارت بنا لی جس کے بعد فرےقےن مےں آپس مےں اختلافات ہو گئے۔ عدالت مےں مقدمہ زےر سماعت ہے۔