آتشزدگی کے تین واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر تباہ‘ 2 افراد بے ہوش

آتشزدگی کے تین واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر تباہ‘ 2 افراد بے ہوش

لاہور (نامہ نگار) شہر مےں تےن مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالےت کا سامان جل کر تباہ جبکہ دھوےں کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد بے ہوش ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق برانڈرتھ روڈ پر واقع یوسف چغتائی کے پلازہ میںشارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بھاری مشینری کے گودام، تین دکانوں اور ان سے ملحقہ ایک گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے لاکھوں روپے مالےت کا سامان جل کر تباہ ہو گےا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ امدادی ٹےموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لےا۔ لےاقت آباد کے علاقہ مےں اےک گھر مےں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے کمرے مےں دھواں جمع ہونے سے دو افراد شکےل اور تنوےر دم گھٹنے سے بےہوش ہو گئے۔ محلے داروں نے گھر مےں گھس کر بےہوش ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال منتقل کر دےا۔ راوی روڈ کے علاقہ مےں الےکٹرانکس کی شاپ مےں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالےت کا فرنےچر اور دےگر سامان جل کر تباہ ہو گےا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔