گرانفروشی پر 56 دکانداروں کے چالان‘ جرمانہ‘ 6 قصابوں پر مقدمات

لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور نورالامین مینگل کی ہدایت پر میٹ انسپکٹرز نے ناقص و مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 21 دکانوں پر چھاپے مارے اور مضر صحت گوشت بیچنے والے 6 قصابوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ دریں اثناءضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم میں تعاون نہ کرنے اور گندگی اور کھڑے پانی کو ختم نہ کرنے پر 19 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جبکہ 2 افراد کو گرفتار بھی کروا دیا گیا۔ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈا¶ن میں 56 دکانداروں کے چالان کئے گئے جبکہ 39,700 روپے جرمانہ عائد کیا اور 2 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔