چیف ٹریفک آفیسر نے شہر کے پہلے ماڈل ٹریفک سیکٹر کا افتتاح کر دیا

چیف ٹریفک آفیسر نے شہر کے پہلے ماڈل ٹریفک سیکٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور (پ ر) چےف ٹرےفک آفےسر لاہور سہیل چوہدری نے میڈی کیم کمپنی کے تعاون سے مال روڈ انارکلی کے پاس ماڈل ٹریفک سیکٹرکا افتتاح کیا، اس موقع پر سینئر ٹریفک افسران، کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر جنیدخلیل اور ظفر ریاض نے بھی شرکت کی۔ ٹریفک سیکٹر مال 3 کو شہر کا پہلا ماڈل ٹریفک قرار دے دیا گیا ہے، ماڈل ٹریفک سیکٹر میں چالان کی صورت میں کاغذات واپسی کے حصول کےلئے آنے والے شہریوں کےلئے بیٹھنے کےلئے انتظار گاہ، ٹھنڈے پانی کے کولر، واش روم اور موٹر سائیکلوں کی دھوپ اور بارش سے حفاظت کےلئے شیڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔