پولیس کا کریک ڈاون‘ اشتہاریوں سمیت 10 ملزم گرفتار

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈا¶ن میں اشتہاریوں 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ پولیس نے وارثی ڈکیت گینگ کے تین ارکان عمران اور مظہر وغیرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔ رائے ونڈ پولیس نے چھاپہ مار کر قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ فیروز والا پولیس نے چھاپہ مار کر جی ٹی روڈ پر گھوڑا ریس کرنے والے قماربازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دا¶ پر لگی ہوئی رقم اور گھوڑے ریڑھے قبضہ میں لے لئے ہیں۔ پولیس نے بوٹا‘ گلفام وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فیکٹری ایریا اور شرقپور پولیس نے چھاپے مار کر پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دیسی شراب اور چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے اس ضمن میں ناصر‘ ریاض وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔