پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی‘ بچہ بازیاب‘ 3 ڈاکووں سمیت 17 ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پنجاب ہائی وے پٹرول نے مغوی بچہ بازیاب کرا لیا جبکہ تےن ڈاکوو¿ں سمےت مختلف جرائم مےں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لےا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے مغوی بچے نجف علی کو بازیاب کرا کے دو ملزمان محمد ابراہیم اور ولی خاںکو گرفتارکر لےا۔ تےن ڈاکوو¿ں رمضان، عبدالرزاق اور محمد رشید کو گرفتارکر کے موٹر سائیکل، پسٹل اور 3 موبائل فون برآمد کر لئے کئے۔ لاہور سے چھینی گئی کار نمبر اےل ای ای ۔ 2109 پکڑ کر دو ملزمان وسیم اشرف اورغلام نبی کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثناءشہزاد احمد، سلطان احمد، محمد اقبال، مظہر عباس، کاظم علی، نصرت علی، محمد نواز، محمد اشرف، سخاوت، شیر محمد، شاہد عرفان، مقبول اور عبدالسلام کو ناجائز اسلحہ سمےت گرفتا ر کر کے مقدمات درج کر لئے ہےں۔