پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل جسٹس (ر) سید جمشید علی نے چارج سنبھال لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مسٹر جسٹس ریٹائرڈ سید جمشید علی نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اکیڈمی کے سابق ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ تنویر احمد خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عارف علی نے انہیں اکیڈمی کے معاملات کے حوالے سے متعلق بریفنگ دی۔ نئے ڈی جی جسٹس ریٹائرڈ سید جمشید علی کے والد سید مشتاق علی ایک سینئر وکیل تھے جنہیں پاکستان مسلم لیگ کے سٹینڈنگ کونسل کی حیثیت کام کرنے کا اعزاز حاصل ہو۔