ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 16 زخمی‘ ایک شخص کی پراسرار ہلاکت

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 16 زخمی‘ ایک شخص کی پراسرار ہلاکت

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک اور سولہ مسافر زخمی ہو گئے۔ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رانا ٹا¶ن کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی جس کے باعث کار ڈرائیور جمیل نقوی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ مسافروں سے بھری ہوئی بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ جانے سے سولہ مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لوگوں نے بس سے باہر نکالا اور ہسپتال پہنچایا۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار سوزوکی ڈبہ کی سائیڈ لگنے سے نوعمر لڑکی پارس مسیح ہلاک ہو گئی۔ لاری اڈا کے علاقہ مےں مینار پاکستان کے گیٹ نمبر دو سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مےنار پاکستان کے گیٹ نمبر دو کے سامنے نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش قبضہ مےں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔