مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کا اجلاس

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کا اجلاس مرکزی صدر نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہوا‘ جس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور لیگل سیل کے انچارج اعجاز مہاروی‘ جنرل وارث علی‘ زاہد منہاس اور بابر گیلانی کے علاوہ متعدد وکلاءنے شرکت کی۔ 2013ءکے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اس اجلاس میں لائرز فورم نے اپنا لائحہ عمل طے کیا۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔