لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی والدہ کے ختم قل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی والدہ کی رسم قل ان کی رہائش گاہ 15 بی گالف روڈ جی او آر ون میں گذشتہ روز ادا کی گئی۔ جس میں عدالتی و قانونی شخصیات کے علاوہ مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی گئی۔