لاہور میں لاکھوں کی 3 درجن وارداتیں‘ شہری نقدی‘ زیورات‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور میں لاکھوں کی 3 درجن وارداتیں‘ شہری نقدی‘ زیورات‘ گاڑیوں‘ موٹرسائیکلوں سے محروم

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے اسلام پورہ میں ذوالفقار احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 12 لاکھ روپے مالیت، لیاقت آباد میں ندیم بخاری کے گھر سے 10 لاکھ مالیت، مانگا منڈی میں فیاض احمد کے گھر سے 8 لاکھ مالیت، شاہدرہ میں رجب خان کے گھر سے 8 لاکھ مالیت کے، مزنگ میں رضوان کے گھر سے 5 لاکھ مالیت، ملت پارک میں حنیف کے گھر سے 5 لاکھ مالیت، جوہر ٹاﺅن میں رضا کے گھر سے 5 لاکھ مالیت، فیکٹری ایریا میں شجاع احمد کے گھر سے 5 لاکھ مالیت، کوٹ لکھپت میں لیاقت کے گھر سے 4 لاکھ مالیت، مصری شاہ میں بابر کے گھر سے 3 لاکھ مالیت، شفیق آباد میں جاوید احمد کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے ماڈل ٹاﺅن میں یعقوب اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت، نشتر کالونی میں شہباز اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، شادمان میں ساجد اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، لاری اڈا میں ایوب اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، وحدت کالونی میں جبار اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت، گلشن اقبال میں محسن اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زےورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں سات شہرےوں سے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی۔ چوروں نے لوئر مال میں سے عمران، اسلام پورہ سے نواز، ڈیفنس سے اختر کی گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاﺅن سے عنصر، لٹن روڈ سے لطیف، گارڈن ٹاﺅن سے رفاقت، ٹاﺅن شپ سے عمار، سمن آباد سے طارق، کاہنہ سے خادم، مصری شاہ سے زاہد، داتا دربار سے الیاس کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔