فیروز والا: 5 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ گاڑی چھین لی گئی

فیروز والا: 5 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ گاڑی چھین لی گئی

فیروز والا (نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں چار ڈاکو¶ں نے اسلحہ تان کر سوزوکی وین چھین لی‘ فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ چوروں نے مظفر علی کے گھر میں گھس کر پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور دو لاکھ روپے کی رقم چوری کر لی۔ چوروں نے سجاد احمد کے گھر میں داخل ہو کر تالے توڑ کر تقریباً ساڑھے چھ لاکھ روپے زیورات‘ نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکو¶ں نے کوٹ عبدالمالک میں متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ ان سے نقدی‘ موبائل اور دیگر سامان چھین کر لے گئے۔ لاہور شرقپور روڈ پر ڈاکو¶ں نے گن پوائنٹ پر کار سوار یعقوب اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو 25 ہزار روپے نقدی اور چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔