عدالتی خبریں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے + وقائع نگار خصوصی) قتل کے مقدمے میں ملوث غلام مصطفی کو سزائے موت جبکہ اس کے ساتھیوں جعفر حسین اور نذر حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم۔ ٭ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی فیوچر کنسرن اور اس کے مالک عاصم ملک کے خلاف دائر 153 درخواست پر مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی۔ ٭ پولیس کی غیر قانونی تحویل سے شہری برآمد‘ سی سی پی او لاہور کو انچارج انویسٹی گیشن اور تفتیشی افسر ریاض کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم۔ ٭ عدالت کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور اس کے شوہر کو ہراساں نہ کرنے کا حکم۔ ٭ 3 روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سیشن کورٹ سے اغواءکرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو عدالتی عملے نے گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کر دیا۔