ساندہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر زخمی

ساندہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر زخمی

لاہور (نامہ نگار) ساندہ کے علاقہ میںمسلح افراد نے فائرنگ کر کے کیبل آپریٹر کو شدےد زخمی کر دیا ہے۔ ساندہ کے علاقہ میں کیبل آپریٹر ذیشان کو گزشتہ روز دو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی ذیشان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔