ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹے میں 532 حادثات کے متاثرین کو مدد فراہم کی

ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹے میں 532 حادثات کے متاثرین کو مدد فراہم کی

لاہور (نامہ نگار) صوبہ بھر مےں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 671 زخمی ہوئے۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 532 ٹریفک حادثات میں 4 افراد ہلاک اور 475 شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ 196 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان 532 حادثات نے 114 پیدل سفر کرنے والوں، 340 مسافروں اور 221 ڈرائیورز کو متاثر کیا۔