اظہار تعزیت

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ بہاولپور بنچ کے اسسٹنٹ محمد جمیل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ محمد جمیل مرحوم اپنے سرکاری فرائض کو محنت سے ادا کرنے والا اہلکار تھا۔ عدالت عالیہ ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔