گونگا ڈکیت سمیت 5 گروہوں کے 12 ملزم گرفتار
لاہور(سٹاف رپورٹر) انویسٹی گیشن غازی آباد پولیس نے گھروں میں داخل ہو کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گونگا ڈکیت گینگ کے دو ملزموں کو گرفتار کرکے ان سیلاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور خنجربرآمد کر لیے ہیں گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے تھانہ غازی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد خالد یعقوب و دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میںریڈ کر کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گونگا ڈکیت گینگ کے سرغنہ ابوبکر اور اس کے ساتھی تنویر حسین کو گرفتار کرکے ان سے 5لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ دریں اثناء سول لائنزآپریشنزو انویسٹی گیشن پولیس نے اسلحہ آتشیں لے کر موٹر سائیکل سوار، کار سواروں ،شاہراہِ عام پر لوگوں کو روک کرموبائل وغیرہ چھیننے، رینٹ پر گاڑیاں لے کرویرانے میںلے جاکر چھیننے ، گلی محلوں میں گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل اورموٹر سائیکل چھیننے والے 4 گینگز کے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے2 کاریں، 7 موٹر سائیکلیں، 13عدد موبائلز،4 سائیکلیں، 1 ٹیلی ویژن،40 ہزار روپے نقدی ، 7 پسٹل معہ 38 ضرب گولیاںبرآمد کر لیںان خیالات کا اظہار ایس پی سول لائنز آپریشنز ہارون رشید اور ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن فیصل مختار نے گذشتہ روز تھانہ مغلپورہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاگرفتار شدہ گینگز میں منصور عرف ہیلی کاپٹر ڈکیت گینگ، عامر کار سنیچرگینگ،نعمان عرف نومی ڈکیت گینگ اورعارف عرف مٹھا نقب زن گینگ شامل ہیں۔