صلح کیلئے آنے والے شخص کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا
لاہور(سٹاف رپورٹر ) سٹیج اداکارہ سائرہ خان کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ شفیق آباد کے علاقہ میں اداکارہ کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔اداکارہ کی والدہ سمیعہ ناز نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل شعیب اورشان سے ان کے بیٹے احسن افتخار کا جھگڑا ہوا تھا محسن نامی شخص کا شان عرف شانی نامی شخص سے جھگڑا ہو گیا جس پر اہل علاقہ نے صلح کروا دی لیکن رنجش ختم نہ ہونے پر دوبارہ صلح کروانے کا فیصلہ کیا گیا محسن اور اس کا والد افتخار عرف کاکا خود صلح کیلئے کریم پارک چلے گئے۔ جہاں پر صلح کی بجائے دوبارہ تلخ کلامی ہو گئی جس پر شان عرف شانی اور شعیب وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے افتخار عرف کاکا گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔