داتا دربار کے علاقہ میں 40 سال کا شخص پراسر طورپر جاں بحق
لاہور(سٹاف رپورٹر)داتا دربار کے علاقے سے 40سال نامعلوم شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی کو نوسر بازوں نے زہریلی چیز کھلا کر نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا معلوم ہو اہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں 40 سالہ شخص کی نعش پڑی تھی راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہونگے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی متوفی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔