کار کی ٹکر سے نوجوان ہلاک حادثے میں زخمی ہونیوالا شخص چل بسا تین افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(نامہ نگار)شہر مےں ٹرےفک حادثات کے مختلف واقعات مےں دو افراد ہلاک ہوگئے۔بتاےا جاتا ہے کہ ماڈل ٹاﺅن لنک روڈپر تےز رفتارکارنے نامعلوم نوجوان کو کچل ڈالا۔جس کے نتےجہ مےں نامعلوم نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گےا جبکہ کار ڈرائےور فرار ہوگےا۔ پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔علاوہ ازےں مسلم ٹاﺅن موڑ پر بدھ کی رات وےگن کی ٹکر سے زخمی ہونے والا سےالکوٹ کا رہائشی شکےل گذشتہ روز ہسپتال مےں دم توڑ گےا۔ متوفی چند ماہ قبل لاہور مےں محنت مزدوری کی غرض سے آےا تھا ۔