کیمپ جیل میں 70 سالہ قیدی پر اسرار طور پر ہلاک
لاہور(نامہ نگار)کیمپ جیل میں 70سالہ قیدی پراسرارطور پرہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا رہائشی محمود نیب کیسز میں ملوث ہونے پرکیمپ جیل میں قید تھا۔ گزشتہ روز وہ جیل میں پراسرارطور پرہلاک ہوگیا۔جےل حکام کے مطابق دو روز قبل اس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔جسے طبی امداد کے لئے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔شادمان پولیس کے مطابق متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی گئی ہے ۔ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئےں گی جبکہ ورثاءکو اطلاع کردی گئی ہے۔