دہشت گردی کے خطرات، جیلوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ،اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں مختلف جیلوں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جیلوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جیلوں میں بہترین سیکورٹی انتظامات کےلئے تمام چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جیلوں کی انتظامیہ کو رینجرز اور متعلقہ تھانوں سے رابطہ میں رہینے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔ صوبہ کی 32جیلوں میں سے 8جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے ان جیلوں میں کوٹ لکھپت جیل ،کیمپ جیل ،اڈیالہ جیل بھی شامل ہیںان جیلوں میں مختلف کالعدم تنظیموں کے قیدی موجود ہیں جیلوں کے باہر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے محکمہ جیل خانے جات کا کہنا ہے کہ تمام تر سیکورٹی انتظامات مکمل ہیں اہلکاروں کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے ۔